13 دسمبر 2014 - 19:45
فلسطینی استقامت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی

تحریک حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوکر رہیں گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صلاح بردویل نے تحریک حماس کے بیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں کہا کہ بہت جلد غرب اردن اور قدس شریف میں تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہونے والی ہے۔ صلاح بردویل نے کہا کہ تحریک حماس ملت فلسطین کے اھداف و مقاصد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہ حماس ہر حالت میں اپنا اسلامی تشخص برقرار رکھے گي اور اس نے صیہونی حکومت کو غزہ سے نکال باہر کیا اسی طرح سے ارض فلسطین کو آزاد کرائے گي۔ واضح رہے گذشتہ روز حماس کی تاسیس کا بیسواں دن تھا جس کی مناسبت سے بڑا جلوس نکالا گياتھا۔

.......

/169